Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر آندرے رسل بالی ووڈ گلوکاروں کی دوڑ میں شامل

ڈیبیوٹ ہندی گانے"لڑکی تو کمال کی" کی مئی میں ریلیز متوقع ہے
شائع 03 مئ 2024 11:26am

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین آل راونڈر آندرے رسل نے بھارتی فلم اںڈسٹری کے لیے اپنا پہلا ہندی گانا “لڑکی تو کمال کی “ ریکارڈ کروایا ہے، جو رواں ماہ منظرعام پر آنے والا ہے۔

ویسٹ انڈین کھلاڑی ڈانس اور پارٹیز کے شوقین ہونے کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ میں کسی نہ کسی طرح انٹری دینے میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اس سے پہلے بھی کئی ویسٹ انڈین کھلاڑی بالی ووڈ میں اپنی آواز کا جادو جگا کر شہرت حاصل کر چکے ہیں، جن میں ڈی جے براوو اور کرس گیل شامل ہیں۔

اب ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آندرے رسل بھی پرفارمنس دینے کے لیے تیار ہیں اور بالی ووڈ سنگر بننے کی کوشش میں ہیں۔

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل کے اپنے ڈیبیو ہندی گانے میں ان کا ساتھ بھارتی گلوکارہ پلک مُچل دے رہی ہیں۔

Celebrities

cricketer

entertainment

lifestyle