Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان کا اپنے چاہنے والوں کے ساتھ جڑے رہنا انہیں سپر اسٹار بنا تا ہے، سوناکشی سہنا

سلمان خان ایک لا پرواہ، مگر اپنے کام کے ساتھ کمیٹڈ اداکار ہیں، سوناکشی کی رائے
شائع 03 مئ 2024 10:48am

حال ہی میں بالی ووڈ ادا کارہ سوناکشی سہنا سے ایک انٹرویو میں جب پوچھا گیا کہ سلمان خان کو ملک کے سب سے بڑے سپر اسٹاروں میں سے ایک کیوں بناتا ہے تو سوناکشی نے کہا کہ انہوں نے ناظرین سے جڑنے کا ایک طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

بالی ووڈ ادا کارہ اور ماضی کے مشہور اداکارشترو گن سہنا کی صاحبزادی سوناکشی سنہا نے 2010 میں سلمان خان کی فلم “دبنگ “سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

سوناکشی نے سلمان خان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے اور انہوں نے کہا کہ سلمان خان کام کے معاملے میں کافی ”لاپرواہ“ ہیں، لیکن وہ اپنے کام کے ساتھ انتہائی ”کمیٹڈ“ بھی ہیں۔ وہ سیٹ کو اس وقت تک نہیں چھورتے، جب تک کام مکمل نہ ہو جائے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر راج شامانی سے بات کرتے ہوئے سوناکشی نے سلمان جیسے ستاروں کی مستقل مقبولیت کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ، میرے خیال میں یہ اپنے ناظرین سے جڑے رہنا ہے، جو انہیں خاص بنانے میں کامیاب رہا ہے۔ اور یہ آپ جو کچھ کررہے ہوتے ہیں اس کے ساتھ بہت زیادہ کمٹمنٹ سے آتا ہے۔اور وہ ایسا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ میری اپنے کام کے ساتھ کمٹمنٹ ہے، جسے لوگ پسند کرتے ہیں اور یہی میری طاقت ہے ۔اور یہی ان کی طاقت ہے، جو وہ کئی سالوں سے کر رہے ہیں، اور لوگ ان سے آج بھی بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

Salman Khan

Bollywood actor

entertainment

lifestyle

showbiz celebrities