Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

شہر قائد میں آج گرمی کی شدت میں کمی آئے گی، محکمہ موسمیات
شائع 03 مئ 2024 10:25am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

گرمی کے ستائے کراچی کے شہریوں کیلئے محکمہ موسمیات نے نوید سنادی ہے۔

شہر قائد کا آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جائے گا، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

شہر میں جنوب مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں ہلکے بادلوں کا راج ہے اور سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

karachi

Met Office

KARACHI HOT WEATHER