Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

12 گھنٹے میں پی سی بی کے 2 عہدیدار مستعفی

نائلہ بھٹی نے نجم سیٹھی کے دور میں پی ایس ایل میں ذمہ داریاں سنبھالی تھیں
شائع 03 مئ 2024 10:16am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں پاکستان سپر لیگ کمشنر نائلہ بھٹی بھی مستعفی ہو گئیں۔

پاکستان سپر لیگ کی کمشنر نائلہ بھٹی پی سی بی میں کافی عرصہ سے کام کر رہی تھیں۔

نائلہ بھٹی نے نجم سیٹھی کے دور میں پی ایس ایل میں ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

ذرائع کے مطابق نائلہ بھٹی نےاستعفی ذاتی مصروفیت کے باعث دیا۔ جب کہ ان سے چند گھنٹے قبل ڈائریکٹر سہیل سلیم کا استعفیٰ منظور کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم، گزشتہ رات اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے، انہوں نے اپنا استعفیٰ کھلاڑیوں کی میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد دیا تھا۔

PSL

babar azam

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)