Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

استری سے جلے ہوئے دھبے صرف دو منٹ میں دور کریں ، ایک کچن آئٹم کو شامل کریں

استری پر جلے ہوئے دھبوں سے چھٹکارا حاصل کرنا آسان ہے
شائع 03 مئ 2024 10:09am

بہت سے الیکٹرانک آئٹمز ایسے ہیں جوہماری ضروریات زندگی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔ ایک ایسا ہی الیکٹرانک آئٹم ”استری“ ہے،جوہر گھر کی ضرورت ہے۔

صاف ستھرے، استری شدہ کپڑے آپ کی خود اعتمادی میں اضافہ کرتے ہیں، خاص طور پر رسمی تقریبات میں شرکت کرتے وقت۔ تاہم یہ الیکٹرانک آئرن اکثرکپڑوں کو جلا دیتی ہے اور اس کیسطح کو خراب کر دیتی ہے۔

اس جلی ہوئی سطح سے استری کرتے وقت کپڑوں کے چپکنے کا خطرہ رہتا ہے۔

اب بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں، جو آئرن سے جلے ہوئے دھبوں کو ہٹانا نہیں جانتے ہیں۔ درحقیقت آئرن کی چمک کو دوبارہ لایا جاسکتا ہے۔

استری سے جلے ہوئے دھبوں کو ہٹانے کی ترکیب صرف باورچی خانے کے ایک شے میں موجود ہے۔

اس کاپہلا قدم یہ ہے کہ لوہے کے جلے ہوئے حصے کو ٹوتھ پیسٹ سے کور کردیا جائے۔ اس کے بعد استری کو آن کریں اور کچھ دیر انتظار کریں جب تک کہ استری گرم نہ ہوجائے۔

کاغذ کی ایک شیٹ تیار کریں۔ کاغذ پر نمک کی بہت زیادہ مقدارچھڑکیں۔ جی ہاں، استری سے جلے ہوئے دھبوں کو دور کرنے کے لئے باورچی خانے میں پایا جانے والا نمک اہم جزو ہے۔

جب استری اچھی طرح گرم ہو جائے تو، اسے براہ راست نمک لگے کاغذ پر رگڑیں۔

کچھ ہی دیر میں جلے ہوئے دھبے نمک پر چپک جائیں گے۔ اگر استری پر اب بھی جلے ہوئے نشان باقی ہیں تو، آپ اسی عمل کو ایک بار پھر دہرا سکتی ہیں، جب تک کہ استری کی سطح دوبارہ چمک نہ جائے۔

بس تھوڑی سی محنت سے اس قیمتی آئٹم کی درست حالت واپس لوٹائی جا سکتی ہے۔

lifestyle

kitchen hacks

electric iron