Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس اہلکاروں پر حملوں کا ملزم گرفتار، افغانستان سے آپریٹ کا انکشاف

ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ذرائع
شائع 03 مئ 2024 09:11am
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

لاہور پولیس ملازمین پر حملوں میں ملوث مرکزی ملزم فیضان کو گرفتار کرلیا گیا۔ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کو افغانستان سے آپریٹ کیا جارہا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم فیضان کو بھٹہ چوک کےقریب الفلاح ٹاون سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم بادامی باغ کا رہائشی ہے جب کہ سی ٹی ڈی اور ایک دیگر مقدمہ میں جیل بھی جاچکا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور اسے افغانستان سے آپریٹ کیا جارہا تھا، مبینہ ٹارگٹ کلر دو مرتبہ افغانستان بھی جا چکا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزم موٹر سائیکل پر ہدف تلاش کرتا تھا اور اس کا ہدف بغیر اسلحہ با وردی پولیس اہلکار ہوتا تھا، ملزم نے کئی کلومیٹر تک اپنے ہدف کا تعاقب کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے برآمد ہونے والے سامان کا الزام اپنے بھائی پر ڈالنے کی کوشش بھی کی۔

Punjab police

terrorist attacks

Pakistan Law and order situation