Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل

سعودی عرب میں شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کی گئی تھی
شائع 03 مئ 2024 08:54am
تصویر  بذریعہ: سوشل میڈیا، اسکرین شاٹس
تصویر بذریعہ: سوشل میڈیا، اسکرین شاٹس

خلیجی ریاستوں میں اس وقت شدید طوفانی بارشیں جاری ہیں وہیں سعودی عرب کی مقامی مسجد بھی شدید خواہشوں کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر کنگ فہد یونیورسٹی کیمپس کی ایک مسجد کی ویڈیو وائرل ہے جس میں شدید طوفانی بارش کے باعث مسجد کی چھت زمین بوس ہو گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق بدھ کے روز سعودی عرب کے شہر داہران میں کنگ فہد یونیورسٹی کیمپس کی مسجد کی چھت شدید طوفانی بارش کے باعث زمین بوز ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق مسجد کی چھت کو اسٹیل کی چادروں سے ڈھکا گیا تھا تاکہ اس سے مزید وسیع کیا جا سکے تاہم شدید بارش اور پانی کے باعث اسٹیل کی چادر وزن برداشت نہ کر سکی۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شریک طوفانی بارش کے جو دوران کس طرح مسجد کی چھت زمین بوس ہو رہی ہے۔

واضح رہے سعودی عرب کے سول ڈیفنس کے جنرل ڈائریکٹریٹ کی جانب سے خراب موسمی صورتحال کی وارننگ دی گئی تھی۔

جبکہ شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

Mosque

Collapse

roof

king fahad university