Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

معاشی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

پاکستان کی اقتصادی کامیابی کے لیے امریکی حمایت غیرمتزلزل ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
شائع 03 مئ 2024 08:49am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا، معاشی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کی معاشی صورتحال سے متعلق پوچھے گئے سوال پر میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی کامیابی کے لیے امریکی حمایت غیرمتزلزل ہے، اس حوالے سے پاکستان کے معاشی استحکام کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا میں صحافیوں کو دھمکیاں کسی صورت قبول نہیں، صحافیوں کا کوئی بھی سوال ہو خوش آمدید کہتے ہیں، سوشل میڈیا پر لوگ نامناسب تبصرے اور دھمکیاں دیتے ہیں۔

economic crisis

USA

Pakistan US relations