Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پری زاد سیزن 2، احمد علی اکبر نے اپنے خیالات شیئر کر دیے

پری زاد کے کرداروں کی آنے والی زندگی جاننا چاہتا ہوں
شائع 03 مئ 2024 08:48am

احمد علی اکبر ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلم اداکار ہیں, جنہوں نے اپنے ہٹ پاکستانی ڈراما سیریل, جیسے انتظار اور یہ رہا دل کے ذریعے پہچان حاصل کی۔

دونوں ڈراموں میں یمنی زیدی کے ساتھ ان کی جوڑی کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ ان کے دیگر قابل ذکر ڈراموں میں “میرا یار ملا “، ”پھر وہی محبت“، ”نازو“، ”پیوند“، ”تجدید وفا“، ”دوسری بیوی“ شامل ہیں۔

احمد علی اکبر کی مقبولیت جولائی 2021 میں ہم ٹی وی پر ان کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ”پری زاد“ کے نشر ہونے کے بعد بڑھ گئی۔ پری زاد کی کامیابی کے بعد احمد علی اکبر صرف گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ایڈیٹ میں نظر آئے۔

انہوں نے ایک فیچر فلم ”گنجل“ میں بھی کام کیا۔ دونوں منصوبوں نے منفرد کہانیاں پیش کیں تھیں۔

اپنے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ”پری زاد“ کی کامیابی کے بعداحمد علی اکبر طویل عرصے تک ڈراموں کی دنیا سے دور رہے ہیں۔ اس طویل وقفہ لینے کے بارے میں بات کرتے ہوئے احمد علی اکبر نے کہا کہ، پری زاد میرے اندر تھا، میں جو ہوں اور اس کردار میں اتنا گہرا تعلق تھا کہ میں لوگوں سے بات کرنے سے پہلے پری زاد کے خول کوچھوڑنا چاہتا تھا۔

یہ ایک سال کی طویل شوٹنگ تھی، کسی بھی کردار کو کرتے ہوئے آپ کردار کا حصہ بن جاتےہیں اور کردار آپ کا حصہ بن جاتا ہے، لہذا میں کچھ وقت لینا چاہتا تھا۔ مجھے ایک وقفے کی ضرورت تھی، مجھے واقعی اس کی ضرورت تھی۔

پری زاد 2کے بارے میں احمد علی اکبر کا کہنا تھا کہ، مجھے یاد ہے ہاشم ندیم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری پوسٹ کی تھی۔ مجھے ان کی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بھی پتہ چلا۔

میرا مطلب ہے جب میں اسے پڑھتا ہوں اور میں اسے محسوس کرتا ہوں۔ پھر مجھے پتہ چل جائے گا کہ کیا میں اس میں واپس آنا چاہتا ہوں۔

اندر سے میرا ایک حصہ واقعی واپس جانا چاہتا ہے اور میں یہ جاننے کے لئے بہت متجسس ہوں کہ ان کی زندگی کیسی ہوگی، دیکھتے ہیں ہاشم بھائی اپنے ذہن میں کیا تخلیق کر رہے ہیں۔

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz