Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پشین میں پولیس افسران پر فائرنگ، ایک ملزم گرفتار

فائرنگ پولیس افسر پی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او شدید زخمی ہو گئے
شائع 03 مئ 2024 08:27am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ضلع پشین کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیس افسران پی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او شدید زخمی ایک دہشت گرد گرفتار دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جمعرات کی شب بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے کلی تراٹہ میں موٹرسائیکل سوار دو دہشت گردوں نے ایک گاڑی پر جدید اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کرکے گاڑی میں سوار دو پولیس افسران محکمہ پولیس کے پی ڈی ایس پی عین الدین اور علاقہ ایس ایچ او روزی خان کاکڑ کو شدید زخمی کردیا۔

زخمیوں کو فوری طور پر پشین ہسپتال منتقل کردیا اور فوری طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ افسران ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد پرائیویٹ گاڑی میں گھر کی طرف جاتے ہوئے دہشت گردوں کا نشانہ بنے ایس ایچ او روزی خان کی حالت تشویشناک تھی۔

فائرنگ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے فوری طورپر اطلاع ملنے پر پولیس سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔

فوری کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد گرفتار ہوا جبکہ دوسرا قریبی آبادی سرخاب مہاجر کیمپ میں روپوش ہو گیا جس کی گرفتاری کے لئے فورسز تلاشی لے رہے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد جس کا نام محب اللہ معلوم ہوا نے دوران ابتدائی تفتیش بتلایا کے انہیں کالعدم تنظیم نے سپین بولدک سے یہاں بھیجا اور پولیس کو ٹارگٹ کرنے کی ہدایت دی اور فرار دہشت گرد کا نام عبداللہ بتلایا گیا۔

جس کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں جبکہ سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع سے شواہد اکھٹے کیے ہیں۔

بلوچستان

terrorist attacks

pishin

Balochistan Police