Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

تاریخی سنگ میل عبور: پاکستان کا خلائی مشن چاند کے سفر پر گامزن

سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی لانچ کو لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا، پاکستان کا پہلا خلا باز بھی انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر جائے گا، ایئروسپیس ماہر
اپ ڈیٹ 04 مئ 2024 07:45am
Aaj News Live | Headlines | Special Reports | Exclusive Coverage

پاکستان نے تاریخی سنگ میل عبور کرلیا، تاریخی خلائی مشن چاند کے سفر پر روانہ ہوگیا جبکہ پاکستان کا پہلا خلا باز بھی انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر اترے گا

سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمر دوپہر 12 بجکر 50 منٹ پر چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا جانا تھا لیکن موسم کی وجہ سے لانچ میں کچھ تاخیر ہوئی ہے۔

سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی لانچ کو لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا، سیٹلائٹ چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور سپارکو نے مل کر تیار کیا، چاند کی سطح کی تصاویر لینے کیلئے آئی کیوب۔ قمر میں دو آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے۔

واضح رہے کہ خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان نے اہم سنگ میل طے کرلیا، پاکستان چین کے قمری مشن چانگ ای سکس کا حصہ بن گیا۔

پاکستان کا سیٹلائٹ مشن چاند کے مدارکے چکر کاٹے گا اور مشن سے لی جانے والی تصاویر تحقیقی مقاصد میں کام آئیں گی، چین کا سیٹلائٹ مشن چاند پر لینڈ کرے گا اور یہ مشن چاند کی مٹی جمع کرے گا۔

آئی کیوب قمر کس طرح کام کرے گا

وائس آف امریکا کے مطابق سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چھوٹا سیٹلائٹ ہے جس کا وزن چھ کلو گرام کے قریب ہے۔ یہ دو آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے جو چاند کی سطح کی تصاویر لینے کے لیے استعمال ہوں گے۔

اس میں بارہ والٹ کی بیٹری ہے جو شمسی توانائی کے بینلز کے ذریعے سیٹلائٹ کو چلاتی رہے گی اور تین ماہ تک یہ خلا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ چاند کی تصاویر مرکز یعنی انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کو بھیجتا رہے گا۔

چاند پر پاکستانی مشن بھیجنے پر صدر اور وزیر اعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے چاند پر پہلا پاکستانی خلائی مشن بھیجنے پر سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسپارکو اور چین کی قومی اسپیس انتظامیہ کوبھی مبارکباد دی ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آئی کیوب قمرکی کامیاب لانچنگ پاکستان کےخلائی پروگرام کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی، پوری پاکستانی قوم کو اس اہم خلائی کامیابی پر فخر ہے۔

صدر مملکت نے خلابازی کے شعبے میں پاکستان اورچین کے تعاون کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خلابازی کے شعبے میں ترقی کی مزید منازل طے کرنی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سیٹلائیٹ مشن ’آئی کیوب قمر‘ بھیجنے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ’آئی کیوب قمر‘ خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے، جوہری میدان کی طرح یہاں بھی ہمارے سائنسدان اور انجینئرز اپنی صلاحیتیں منوا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کورکمیٹی اور اسپارکو کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی خوشبوں کی سرحد سے آگے آج خلاؤں کی سرحد بھی پار کرچکی ہے ، اس اہم کامیابی سے پاکستان خلا کے با مقصد استعمال کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے ۔

وزی اعظم نے کہا کہ یہ کامیابی سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے شعبے میں پاکستان کی صلاحیتوں کو بڑھائے گی، اللہ تعالیٰ نے چاہا تو 28 مئی 1998 کی طرح خلاؤں اور معاشی بلندی کو بھی پہنچیں گے۔

International Space Station

The Institute of Space Technology

Lunar mission iCube Q