Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرینیتی چوپڑا کے شوہر کی بینائی جانے کا اندیشہ

راگھو چڈھا کی آنکھوں کے ریٹینا میں سوراخ ہے جس کی سرجری کے لیے راگھو برطانیہ میں ہیں، بھارتی وزیر
شائع 02 مئ 2024 11:55pm

بالی ووڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہرراگھو چڈھا آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے انکی بینائی جانے کا خدشہ ہے۔

راگھو چڈھا کے بھارتی چناؤ میں حصہ نہ لینے کی خبروں پر بھارتی وزیر سوربھ بھاردواج نے بھارتی میڈیاکو بتایا کہ راگھو کا انتخابی مہم کا حصہ نہ بننا ان کی آنکھوں کے پیچیدہ مسائل ہیں اور سرجری کی وجہ سے وہ لندن میں مقیم ہیں۔

بھارتی وزیر کے مطابق راگھو کے ریٹینا میں سوراخ ہے جس کے باعث ان کی نظر بھی جاسکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ راگھو کی آنکھوں کی بیماری سنگین نوعیت کی ہے اسی لیے فوری طور پر سرجری کی گئی، اس وقت وہ مکمل بیڈ ریسٹ پر ہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا یہ دعویٰ ہے کہ راگھو کی اہلیہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی ان دنوں لندن میں شوہر کے ساتھ ہی ہیں، ان کی سرجری کردی گئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں گھر بھیج کر آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ راگھو چڈھا ایک سیاستدان ہیں اور ان کا تعلق عام آدمی پارٹی سے ہے۔ راگھو کی شاد ی پرینیتی چوپڑا سے 24 ستمبر 2023 میں ہوئی تھی۔

Bollywood actress

Bollywood actor

BOLLYWOOD NEWS

BOLLYWOOD STAR

bolly wood