Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

مفتاح اسماعیل نے عمران خان اور دیگر کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

سابق وزیر خزانہ نے بانی پی ٹی آئی سے انتقامی سیاست پر معافی کا مطالبہ بھی کیا
شائع 02 مئ 2024 11:47pm

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق ڈی جی نیب اسلام آباد عرفان منگی اور جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی پر ایک انٹرویو میں ایل این جی ریفرنس کے دوران گھر پر چھاپے کی روداد سناتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ان کا جو نقصان ہونا تھا ہوگیا لیکن جن کی وجہ سے انہیں یہ سب برداشت کرنا پڑا وہ انہیں عدالت لے کر جائیں گے۔

ایل این جی ریفرنس : شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کو بڑا ریلیف مل گیا

اپنے ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی سے انتقامی سیاست پر معافی کا مطالبہ بھی کیا۔

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ نیب کے وہ حکام جو جانتے تھے وہ بوگس کیس کی پیروی کر رہے ہیں وہ بھی معافی مانگیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو (نیب) نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی نیب ریفرنس واپس لے لیا۔

نتائج سے لگ رہا ہے پی ٹی آئی سب سے بڑی پارٹی ہے، مفتاح اسماعیل

عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے پر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور عبداللہ خاقان بھی ریفرنس سے بری ہوگئے۔

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد

imran khan

LNG

Miftah Ismail

lng reference