Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کے خلاف احتجاج کی کال دے دی

اگر ان کا احتجاج روکنے کی کوشش کی تو پھر حکومت گرانے کی تحریک بھی ساتھ ہی چل پڑے گی، امیر جماعت اسلامی
شائع 02 مئ 2024 10:46pm

جماعت اسلامی نے کسانوں سے گندم کی خریداری نہ کرنے پر حکومت کے خلاف احتجاج کی کال دے دی ۔۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو خبردار کیا کہ چار دن کا الٹی میٹم دے رہے ہیں، گندم سے متعلق پالیسی واپس لے ورنہ حکومت گرانے کی تحریک بھی ساتھ ہی چل پڑے گی

منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کسانوں کے لیے جدوجہد کرے گی حکومت کو چار دن کا وقت دیتے ہیں کہ وہ گندم کی خریداری کیلئے اقدامات کرے ۔۔ ورنہ ملک گیر احتجاج کریں گے اور وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا احتجاجی کیمپ لگائیں گے جس میں کسان آ کر اپنا مقدمہ پیش کریں گے۔ انھوں نے کہا گندم کی خریداری جتنی بھی ہوتی ہے وہ سرکار کو خریدنی چاہیے، گندم کی خریداری نہ کی گئی تو کسان پھنس جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور چار دن میں فیصلہ کر دے۔ جماعت اسلامی کا راستہ کوئی روکنے کی کوشش نہ کرے۔