Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا

ورلڈ کپ کے آفیشل گانے میں کیربین سپرا سٹار کیز ڈیفلتھرز اور شان پال نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے
شائع 02 مئ 2024 06:16pm

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا گانا ریلیز کردیا۔

ورلڈ کپ کے آفیشل گانے ”آؤٹ آف دس ورلڈ“ میں کیربین سپرا سٹار کیز ڈیفلتھرز اور شان پال نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانے میں اسٹار ایتھلیٹ یوسین بولٹ، سابق کیربین بلے باز کرس گیل، علی خان، شیونارائن چندرپال اور دیگر لوکل کیربین کرکٹ اسٹار بھی موجود ہیں۔

ئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہوگا جبکہ روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں 9 جون کو مدمقابل آئیں گی۔

ICC

ICC T20 World Cup

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)