الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی مخصوص نشست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی مخصوص نشست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
الیکشن کمیشن میں نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ایم کیو ایم کی قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے معاملے پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران ایم کیو ایم اورموہن منجیانی کے وکلاء الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔
ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا ڈیڈ لاک ختم، صدر سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
فریقین کے دلائل کے دوران الیکشن کمیشن کے ممبران نے ریمارکس میں کہا کہ گزشتہ سماعتوں میں دلائل مکمل ہوچکے ہیں، اب مزید دلائل کی ضرورت نہیں۔
کمیشن کے رکن نثار درانی نے مزید کہا کہ اس کیس کا فیصلہ محفوظ ہو گیا تھا لیکن 2 رکنی بینچ کا آپس میں اختلاف تھا لہٰذا دوبارہ فیصلے کے لیے تیسرے رکن کو بینچ میں شامل کیا گیا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ: مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے پر وزیراعلیٰ اور اسپیکر سے جواب طلب
بعدازاں الیکشن کمیشن نے سماعت مکمل کرکے ایم کیو ایم کی مخصوص نشست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Comments are closed on this story.