Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں مزید اضافہ

سندھ کابینہ اجلاس میں حیدرآباد،جامشوروڈیولپمنٹ اتھارٹیزکوگرانٹ دینےکی منظوری دی گئی
اپ ڈیٹ 02 مئ 2024 07:23pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ کابینہ نے رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کردی۔

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا،ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کےمطابق سندھ کابینہ نےرینجرزکی کراچی میں تعیناتی مدت میں چھ ماہ دن کا اضافہ منظورلیا،،رینجرزکو انسداد دہشتگردی ایکٹ انیس سو ستانوے کے تحت اختیارات حاصل رہیں گے رینجرزکی کراچی میں تعیناتی13جون2024 سے9دسمبر2024تک ہے۔

کابینہ نےکراچی،حیدرآباد،جامشوروڈیولپمنٹ اتھارٹیزکوگرانٹ دینےکی منظوری بھی دی،کابینہ کےسینئروزیرشرجیل میمن نےکابینہ کو پرمیئم پلیٹس جاری کرنےکاپروپوزل دیا ۔

شرجیل میمن کاکہناتھا کہ اس وقت محکمہ ایکسائزکمرشل،نان کمرشل ایئرموٹر سائیکل کےنمبر پلیٹس جاری کرتی ہے،22-2021 میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے 71645 چوائس کےنمبرزکی پلیٹس جاری کیں ،ان پلیٹس سے44ملین روپے کی ریونیو وصول کی گئیں،پرمیئم نمبر پلیٹس پلیٹینم ، گولڈ اور سلور کیٹیگری کی ہوں گی،تھر کول اینڈ انرجی بورڈ میں کابینہ نے 4 نئے ممبران شامل کرنے کی منظوری دے دی، جسمیں ایم این اے ممبران شازیہ مری، وزیر تعلیم سید سردار شاہ، وزیر آبپاشی جام خان شورو اور کرنی سنگھ شامل ہیں۔

کابینہ نے بوہری برداری کو یونیورسٹی بنانےکےلئےزمین ٹیکس سے مستشنیٰ قرار دیدیا،،سندھ کابینہ نے دعوتِ ہدیہ کے نارتھ ناظم آباد پلاٹ کو اسٹیمپ ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرا ر دے دیا۔

سندھ کابینہ نےسپریوبند،خدا بخش واہ خیرپور ناتھن شاہ میں مرمتی کام کی منظوری دے دی۔