Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دلہا دیر سے کیوں آیا؟ دلہن نے شادی سے ہی انکار کر دیا

دلہن کے گھر والوں نے دلہے والوں کو بھی قید کر لیا
شائع 02 مئ 2024 04:43pm
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا، منجیت اور ان کے والدین پریشانی کی حالت میں
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا، منجیت اور ان کے والدین پریشانی کی حالت میں

بھارت میں دلچسپ اور حیرت انگیز واقعات نہ ہوں ایسا ممکن نہیں ہے حال ہی میں بھارتی ریاست میں شادی کے دوران کچھ ایسا ہوا ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

بھارتی ریاست بہار کے کاٹہار ضلع میں دلہن نے اس وقت شادی سے ہی انکار کر دیا جب جب دلہے کے گھر والے تو آگئے تاہم دلہے میاں تاخیر سے پہنچے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کاٹیہار کی دلہن اور اس کے گھر والوں نے دلہے کی تاخیر سے انے کی وجہ سے دلہن کے سسرال والوں کو ہال میں ہی قید کر لیا۔

باراتیوں کا موقف تھا کہ دلہے کے تاخیر سے انے کی وجہ سے رسومات نہیں ہو پائیں اور ہمیں نقصان ہوا ہے۔

جبکہ دلہن کے گھر والوں نے دلہے کے گھر والوں سے بطور ہرجانہ چار لاکھ بھارتی روپے کی ڈیمانڈ بھی کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست بہار کے کرسیلہ گاؤں میں پیش ایا ہے جہاں دلہے میاں جن کا تعلق ضلع بگل پور کے سلطان گنج سے ہے۔ دولہے منجیت چوہدری کو اپنی ہی شادی میں تاخیر سے آنا مہنگا پڑ گیا۔

دوسری جانب لڑکی والوں نے ہال بک کرا رکھا تھا اور ادھی رات تک دلہے والے بارات لے کر نہ آئے۔

جس کے بعد دلہن منیشاہ کماری کے گھر والوں نے دلہے منجیت چوہدری کی تلاش شروع کر دی کچھ ہی دیر بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ منجیت چوہدری کار میں بے ہوشی کی حالت میں موجود تھے۔

صورتحال اس وقت بھی تبدیل ہو گئی جب منیشاہ نے منجیت چوہری کی حالت کو دیکھا جس کے بعد دلہن نے شادی سے ہی انکار کر دیا دلہن کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ منجیت نے شراب کا نشہ کیا ہوا تھا۔

جس کے بعد دلہن کے گھر والوں نے دولہے کے گھر والوں کو ہال ہی میں قید کر لیا اور بطور ہرجانہ چار لاکھ روپیہ ادا کرنے تک جانے نہیں دیا۔

india

cancel

Wedding

Groom

Bride

hall