Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکارپور میں مچھلیوں کے فارم سے 2 مغویوں کی بازیابی کیلیے کچے میں سرچ آپریشن

مغویوں میں میر جاگرانی اور مولا بخش بروہی شامل، مجموعی تعداد 10 ہوگئی
اپ ڈیٹ 02 مئ 2024 04:33pm

سندھ کے کچے کے علاقوں میں صورتِ حال خطرناک حد تک بگڑچکی ہے۔ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

شکار پور کے علاقے رستم میں 2 افراد کو مچھلیوں کے فارم سے اغوا کرلیا گیا۔ اغوا کیے جانے والوں میں میر جاگرانی اور مولا بخش بروہی شامل ہیں۔

اس علاقے میں چند دنوں میں اغوا کیے جانے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ اغوا کاروں نے فی الحال کوئی مطالبہ سامنے نہیں رکھا تاہم خدشہ ہے کہ ان لوگوں کو تاوان وصول کرنے کے لیے اغوا کیا گیا ہے۔

شکارپور پولیس نے تمام مغویوں کی بحفاظت بازیابی یقینی بنانے کے لیے کچے کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Shikarpur

TWO MORE KIDNAPPED

FISH FARM

SEARCH OPERATION IN KACHCHA AREA