Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت، چین، روس اور جاپان کو اجنبیوں کے خوف نے گھیر رکھا ہے، صدر بائیڈن

ہمہ گیر ترقی کیلئے افرادی قوت متنوع ہونی چاہیے، امریکہ تارکین وطن کو قبول کرنے سے نہیں گھبراتا، تقریب سے خطاب
شائع 02 مئ 2024 02:41pm

امریکہ کے صدر جوزف بائیڈن نے کہا ہے کہ بھارت، چین، روس اور جاپان کی ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ یہ ہے کہ یہ چاروں ممالک اجنبیوں سے خوفزدہ رہتے ہیں۔ بیرونی افرادی قوت کا خیرمقدم کرنے کے معاملے میں یہ ممالک امریکا اور یورپ سے بہت پیچھے ہیں۔

صدارتی مہم کے لیے عطیات جمع کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ جامع اور ہمہ گیر ترقی کے لیے لازم ہے کہ افرادی قوت متنوع ہو۔ امریکہ، یورپ اور کینیڈا نے تارکینِ وطن کو قبول کرنے کے معاملے میں کبھی گبھراہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا۔

صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ بھارت اور چین کی ترقی کی رفتار تیز رہی ہے جبکہ روس اور جاپان قدرے سُست رفتاری کا شکار ہیں۔ اب بھارت اور چین کو بھی افرادی قوت کے تنوقع کے فقدان سے مشکلات درپیش ہیں۔ دنیا بھر کے باصلاحیت افراد کو قبول کرکے کسی بھی معیشت کو قابلِ رشک حد تک مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔

امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد معیشتوں کا بُرا حال تھا۔ امریکہ اور یورپ نے اپنے دروازے تارکینِ وطن پر کبھی بند نہیں کیے۔ یہی سبب ہے کہ امریکہ اور یورپ میں آج بھی افرادی قوت کا تنوع محض موجود نہیں ہے بلکہ قومی ترقی میں کلیدی کردار بھی ادا کر رہا ہے۔

russia

india

china

Japan

XENOPHOBIA

VARIED WORKFORCE

BIDEN SPEECH