پاسپورٹ کے جلد حصول کو یقینی بنانے کیلیے محکمہ امیگریشن کا بڑا اقدام
یومیہ 40 سے 45 ہزار پاسپورٹس کے اجرا کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں، حکام
پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈپارٹمنٹ نے بیک لاگ جلد از جلد ختم کرنے کی خاطر پرنٹنگ مشینوں کی خریداری کے لیے ٹینڈرزجاری کردیا۔ لیمینیشن پیپر کے لیے بھی ٹینڈرز کا انٹرنیشنل اشتہار جاری کردیا گیا۔
پرنٹنگ مشینری کی خریداری اور لیمینیشن پیپر کی دستیابی سے بیک لاک ختم ہو جائے گا۔ اس پاسپورٹ آفس افرادی قوت، پرنٹنگ مشینز اور لیمینیشن پیپر کی کمی کا شکار ہے۔ روازنہ 20 سے 25 ہزار پاسپورٹس کی پرنٹنگ جاری ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ یومیہ 40 سے 45 ہزار پاسپورٹس کے اجرا کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ اس وقت ان درخواستوں پر پاسپورٹس پرنٹ کرائے جارہے ہیں جو جنوری میں موصول ہوئی تھیں۔
PASSPORTS AND IMMIGRATION
MACHINES AND LAMINATION PAPER
BACKLOG
MINISTRY OF FINANCE ISSUES FUNDS
مقبول ترین
Comments are closed on this story.