Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

این اے 265 میں دوبارہ انتخابات: سپریم کورٹ کا سابق اسپیکر قاسم سوری کو دوسری مرتبہ طلبی نوٹس

نوٹس ان کے بھائی نے وصول کیا اور بتایا کہ قاسم سوری روپوش ہیں، عدالتی عملہ
شائع 02 مئ 2024 12:53pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کوئٹہ سپریم کورٹ رجسٹری نے قومی اسمبلی کےحلقہ این اے265میں دھاندلی کے مقدمے میں لشکری ریئسانی کی سابق اسپیکرکیخلاف انتخابی عذرداری میں عدم پیشی پر قاسم سوری کودوسری مرتبہ طلبی کانوٹس جاری کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بذریعہ ویڈیو لنک سماعت کی۔ عدالت نےحکم امتناع پرڈپٹی اسپیکررہنےاورعدم اعتمادکیخلاف رولنگ دینےپرقاسم سوری کوطلب کررکھا ہے۔

مزیدپڑھیں: این اے 265 میں دوبارہ انتخابات: سپریم کورٹ نے قاسم سوری کو نوٹس جاری کردیا

دوران سماعت عدالتی عملہ نے بتایا کہ قاسم سوری کےایڈریس پرنوٹس بھیجاگیا جوانکے بھائی نے وصول کیا، بھائی نے بتایا کہ قاسم سوری روپوش ہیں۔

جس پر چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے ریمارکس دیے کہ قاسم سوری کودوسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کیا جاتا ہے، دوبارہ نوٹس جاری کرنےپرآپکواعتراض تونہیں۔

جس پر وکیل نعیم بخاری نے جواب دیا کہ قاسم سوری کودوبارہ نوٹس کرنے پرمجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ بعدازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔