Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

کِیا کے بعد سوزوکی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمت لاکھوں روپے گرا دی

کونسا ماڈل اب کتنے میں دستیاب ہوگا؟
شائع 02 مئ 2024 12:51pm

کِیا کے بعد پاک سوزوکی نے بھی اپنی گاڑیاں لاکھوں روپے سستی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پاک سوزوکی کی جانب سے گاڑیوں قیمتوں میں 7 لاکھ روپے تک کی بڑی کمی کی گئی ہے۔

پاک سوزوکی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ مارکیٹ کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں سوزوکی سوئفٹ ڈبلیو ای ایف کی پروموشنل ریٹیل سیلز قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یکم مئی 2024 سے سوزوکی کے سوئفٹ ماڈل جی ایل ایم ٹی کی قیمت 85 ہزار روپے کم ہوگئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت سابقہ 44 لاکھ 21 سے کم ہوکر 43 لاکھ 36 ہزار پر آگئی ہے۔

اسی طرح سوزوکی سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت میں 1 لاکھ 59 ہزار روپے کمی ہوئی ہے، اور اب اس کی نئی قیمت 47 لاکھ 19 ہزار سے کم ہوکر 45 لاکھ 60 ہزار ہوگئی ہے۔

سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی سی ٹی قیمت میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے، اور اب اس کی قیمت 54 لاکھ 29 ہزار سے کم ہوکر 47 لاکھ 19 ہزار ہوگئی ہے۔

پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی نئی قیمت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نظر ثانی شدہ قیمتیں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور ایڈوانس انکم ٹیکس کے علاوہ ہیں اور بغیر کسی اطلاع کے قیمتوں میں ردوبدل بھی کیا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں گاڑیوں کی ڈیلیوری پر سرکاری ٹیکس اور لیویز ڈیوٹی خریدار ادا کریں گے۔

Pak Suzuki

Discount on Suzuki cars

Suzuki Swift