Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کے نوجوان نے ایک ساتھ کئی آن لائن ٹیکسیاں بلوا لیں، پھر کیا ہوا؟

سوشل میڈیا صارفین نے تفصیلات سوشل میڈیا پر شئیر کر دیں
شائع 02 مئ 2024 12:42pm
تصویر بذیعہ: بائیں طرف، سوشل میڈیا اسکرین شاٹ
تصویر بذیعہ: بائیں طرف، سوشل میڈیا اسکرین شاٹ

کراچی میں آن لائن ٹیکس سروس کے ساتھ نامعلوم نوجوان نے شرارت کر دی ہے، جہاں بیک وقت کئی ڈرائیورز کو بلا لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر آن لائن ٹیکسی سروس کے فیس بک گروپ پر ایک صارف کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی۔

جس میں بتایا گیا تھا کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نامعلوم شخص کی جانب سے آن لائن ٹیکسی سروس کے ذریعے رائڈ بک کی گئی۔

شروعات میں ڈرائیور نے کافی دیر تک انتظار کیا تاہم یکے بعد دیگرے کئی ڈرائیورز اسی مقام پر جمع ہونا شروع ہو گئے۔

جس پر ڈرائیورز کے درمیان بھی بے چینی بڑھنے لگی۔ اس سب میں ایک بات جو کافی مماثلت رکھتی تھی وہ تھی رائڈ بک کرتے وقت پتہ۔

آن لائن ٹیکسی سروس میں گلش اقبال بلاک بی پلاٹ ڈی 60 کا پتہ دیا گیا تھا، جبکہ دوسری لوکیشن کینٹ اسٹیشن کی دی گئی تھی۔

دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ محض موٹر سائیکل کی نہیں بلکہ نامعلوم شخص کی جانب سے رکشے، گاڑی کو بھی بک کرایا گیا تھا۔

شدید تپتی گرمی میں جہاں ہر انسان پریشان ہو رہا ہے وہیں ان آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیورز سے مذاق کرنے والے نامعلوم شخص کو صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا ہے

ایک صارف نے لوکیشن اور آن لائن ٹیکسی سروس کے سسٹم میں ٹیکنیکل مسئلے کو وجہ قرار دیا تو کسی نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ان نامعلوم افراد کی شخصیت کو بھی سامنے لانے کا مطالبہ کیا تاکہ دوبارہ اس طرح کی حرکت نہ دہرا سکیں۔

karachi

Gulshan e Iqbal

OnlineTaxi

in drive

service

unknown person

ride