Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اسٹاک ایکس چینج 100انڈیکس میں 444 پوائنٹس کی کمی

کاروبارکےاختتام پر 100 انڈیکس 70 ہزار 657 پوائنٹس پر بند
شائع 02 مئ 2024 05:05pm

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز (جمعرات) کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا۔کاربار کے اختتام پر100 انڈیکس میں 444 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

آج کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 71 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکی، اور 100 انڈیکس 285 پوائنٹس گر کر 70 ہزار 815 پوائنٹس پر آگیا۔ لیکن کاروبارکےا ختتام پر 100 انڈیکس 70 ہزار 657 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 71 ہزار 102 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

100 index

Pakistan Stock Exchange (PSX)

BENCHMARK 100 INDEX