Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے ڈیل کی تو وہ شہباز شریف بن جائیں گے، فواد چوہدری

ڈیل کرنا اب کسی کے لیے بھی ممکن نہیں رہا، فواد چوہدری
شائع 02 مئ 2024 11:40am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے فوجی اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات سے متعلق کہا ہے کہ عمران خان اگر ڈیل کرتے ہیں تو وہ شہباز شریف بن جائیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ڈیل کرنا اب کسی کے لیے بھی ممکن نہیں رہا۔

جھوٹے مقدمے بنانے والے کو لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کیلئے رکھا ہوا ہے، شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے بھی اسٹبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کرنا ممکن نہیں، اگر وہ ڈیل کرتے ہیں تو ان کو نقصان ہوگا اور وہ شہباز شریف بن جائیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈیل نہیں ہونی چاہیے بلکہ گفتگو کرنی چاہیے، ڈیل ہم آئین پاکستان سے کرچکے ہیں۔

پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں پھر تلخیاں پیدا ہوگئیں

انہوں نے کہا کہ چینج آگیا ہے، اب کوئی کسی سے ڈیل نہیں کرسکتا، انتخابی نتائج سے سب کچھ واضح ہوچکا ہے۔

imran khan

ٖFawad chaudhry

Deal with establishment