Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بی آر ٹی پشاور نے کرایوں میں اضافے کی تیاریاں کرلیں

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرایہ بڑھایا جارہا ہے، ترجمان
شائع 02 مئ 2024 10:47am

بی آر ٹی پشاور نے کرایوں میں اضافے کی تیاریاں کرلی ہیں۔

بی آر ٹی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرایوں میں فی اسٹاپ 5 روپے اضافہ ہوگا۔

ترجمان بی آر ٹی کے مطابق اضافے کے بعد بنیادی کرایہ 15 روپے سے بڑھا کر 20 روپے ہوجائے گا، جبکہ زیادہ سے زیادہ کرایہ 55 روپے سے بڑھ کر 60 روپے ہوجائے گا۔

’صاحب کی‘ گندم سکھانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال، ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرایہ بڑھایا جارہا ہے۔

BRT Peshawar

Fare Increase