Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی وی شو میں نیہا ککڑ کی سینئر گلوکار سے لڑائی

شادیوں میں گانے کی بحث جھگڑے میں بدل گئی
اپ ڈیٹ 02 مئ 2024 12:33pm
تصویر بذریعہ: سوشل میڈیا اسکرین شاٹس
تصویر بذریعہ: سوشل میڈیا اسکرین شاٹس

بھارتی میوزیکل ٹی وی شو کے دوران دو معروف گلوکار آپس میں لڑ پڑے ہیں، سینیر گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریا اور نیہا ککر کے درمیان گفتگو تلخ ہو گئی تھی۔

حال ہی میں ٹی وی شو سپر سٹار 3 کے سیٹ پر گلوکاروں کی شادی بیاہ کی تقریبات میں پرفارم کرنے سے متعلق موضوع زیر بحث تھا۔

بحث کی شروعات امبانی خاندان کی شادی کی تقریب میں ریحانہ کی پرفامنس کو لے کر ہوئی۔

جس کے بعد دونوں گلوکاروں نے اپنا بیانیہ رکھنے کی کوشش کچھ اس انداز میں کی کہ یوں معلوم ہو رہا تھا کہ دونوں آپس میں لڑ رہے ہیں۔

پروگرام کے دوران نہا ککر کا کہنا تھا کہ اپ کے مداح اپ کو پسند کرتے ہیں اسی لیے وہ اپ کو تقاریب میں بلاتے ہیں تہم اسی دوران نیہا ککر کی بات کو کاٹتے ہوئے گلوکار ابھی جیت بھٹا جاریہ کا کہنا تھا کہ میری باتوں کو اپنے اپنے اوپر مت لیجئے۔

ابھیجیت بھٹاچاریہ کا یہ کہنا تھا اور نہا ککر سے رہا نہ گیا اور وہ بھی بول پڑیں، نیہا کا کہنا تھا کہ میں بچے کو تعلیم دے رہی ہوں اس حوالے سے اگاہی فراہم کر رہی ہوں تاہم اسی دوران ابھی جیت بھٹا جاریہ بھی نیہا کی بات کو کاٹتے رہے۔

صورتحال اس وقت کشیدہ ہونے لگی جب ابھی جیت بھٹا چاریہ نے گلوکارہ کو مخاطب کر کے کہا کہ پہلے اپ میری بات سنیے جس پر گلوکارہ بھی بات سننے کے بجائے اس بات پر اصرار کرتی رہیں کہ پہلے آپ میری بات ختم ہونے دیں۔

ابھی جی کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ روپے میں گانا اور تین کروڑ روپے کو ٹکرانے میں بہت فرق ہے جس پر نیہا ککر نے کہا کہ سر کام کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا ہے۔

گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر اپ کو شادی میں بھی کھانے کا موقع ملے تو آپ گائیں کیونکہ کام کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا ہے ہر کسی کا کام، کام ہوتا ہے شادی میں گانا کوئی چھوٹا کام نہیں ہوتا ہے انسان کی ضرورتیں ہوتی ہیں ابھی میں سپر سٹار بن گئی ہوں تو میری ضرورتیں زیادہ ہیں مجھے لگثری کی عادت پڑ رہی ہے تو ویسی بات ہے۔

اگرچہ دونوں گلوکاروں کے درمیان گفتگو گرم گرم رہی تاہم اختتام پر یہ گرم گرمی برف کی طرح پگھل گئی۔

Wedding

موسیقی

BOLLYWOOD NEWS

neha kakar

abhijeet bhattacharya