Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان سے بیلجیئم اسمگل کی کوشش ناکام، کراچی میں آئس نشہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

5 کنٹینیرز کراچی بندرگاہ پہنچے تھے، زیر حراست تین میں سے دو ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے، ترجمان اے این ایف
شائع 02 مئ 2024 10:17am
اے این ایف نے کراچی پورٹ پر اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے تمام کنٹینرز کو تحویل میں لے لیا—فوٹو: اے این ایف
اے این ایف نے کراچی پورٹ پر اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے تمام کنٹینرز کو تحویل میں لے لیا—فوٹو: اے این ایف

اے این ایف نے ملکی تاریخ کی بیرون ملک اسمگل کی جانے والی میتھ آئس کی سب سے بڑی کھیپ پکڑ لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق 224 کلو آئس منشیات براستہ طورخم، افغانستان سے اپنی منطقی منزل بیلجئم اسمگل کرنے کے لیے پہلے کراچی اسمگل کی گئی۔

اے این ایف حکام کے مطابق میتھ ایمفیٹامائن 5 کنٹینیرز کی چھت اور دروازوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی پورٹ پر اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے تمام کنٹینرز کو تحویل میں لے لیا، کنٹینر بھجوانے والے 3 ملزمان، جن میں سے 2 کا تعلق افغانستان سے ہے، کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان طورخم بارڈر سے افغانستان فرار کی کوشش کر رہے تھے۔

karachi

drugs