جنگ بندی مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں، حماس رہنما
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما سہیل الہندی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جنگ بندی کی تجاویز کا جواب ایک دو روز میں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قاہرہ میں جنگ بندی مذاکرات میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی۔
سہیل الہندی کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد جنگ ختم کرنا ہے، اسرائیل رفاح پر حملے کی تیاری کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی قیدیوں کے عوض چالیس اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا منصوبہ زیر غور ہے، اسرائیل کی تجویز میں عارضی جنگ بندی اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔
امریکی جامعات میں غزہ کے حامی مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، سیکڑوں گرفتار
چین نے فلسطینی جماعتوں میں مذاکرات شروع کرا دیئے
غزہ پالیسی پر شدید اختلاف کے باعث امریکی سفارت کار و ترجمان مستعفی
عرب میڈیا کے مطابق غزہ سے اسرائیلی فوج کا انخلا جنگ بندی معاہدے میں بڑی رکاوٹ ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ آج فیصلہ کریں گے معاہدے کے لیے نمائندوں کو قاہرہ بھیجنا ہے یا نہیں۔
Comments are closed on this story.