Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں شرح سود 23 سال کی بلند ترین سطح پر برقرار

'امریکا میں مہنگائی کی شرح 3.48 فیصد ہے'
شائع 02 مئ 2024 09:00am

امریکا میں شرح سود 23 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، امریکہ کے فیڈرل ریزرو بینک کے چئیرمین جیروم پاول کا کہنا ہے کہ شرح سود 5.25 سے 5.50 کے درمیان رہے گی۔

فیڈرل فنڈز کی شرح میں آخری مکرتبہ اضافہ جولائی 2023 میں کیا تھا اور تب سے ہی یہ اسی سطح پر ہے، آخری مرتبہ کئے گئے اس اضافے نے شرح کو دو دہائیوں سے زائد کے عرصے میں بلند ترین سطح پر پہنچا دیا تھا۔

غزہ پالیسی پر شدید اختلاف کے باعث امریکی سفارت کار و ترجمان مستعفی

شرح سود میں اضافے کے بعد جاری بیان میں جیروم پاول نے کہا کہ مہنگائی کے باعث شرح سود میں کمی نہیں ہوسکتی، مہنگائی کی شرح مقررہ ہدف دو فیصد سے ابھی زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اب بھی بہت زیادہ ہے، ’اسے نیچے لانے میں مزید پیش رفت یقینی نہیں ہے اور آگے کا راستہ غیر یقینی ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ امریکا میں مہنگائی کی شرح 3.48 فیصد ہے۔

Federal Reserve

Jerome Powell

Fed Funds Interest Rate