Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ہیٹ ویو کا کتنا امکان ہے ؟

محکمہ موسمیات نے اہم بیان جاری کردیا
شائع 06 مئ 2024 05:59pm

کراچی میں ہیٹ ویو کا کتنا امکان ہے؟ سوشل میڈیا پر گردش کر تی خبروں پر محکمہ موسمیات کا موقف سامنے آگیا۔

کراچی میں ہیٹ ویو کا امکنات پر محکمہ موسمیات نے اہم بیان جاری کردیا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق کراچی میں فی الحال ہیٹ ویووکا کوئی امکان نہیں ہے، مئی کا مہینہ روایتی طور پر گرم ترین ہوتا ہے، البتہ 6 سے 8 مئی تک معمول سے زیادہ گرمی پڑ سکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم از کم درجہ حرارت 27 ڈگری جبکہ زیداہ سے زیادہ درجہ حرار ت 36 اشارعیہ 4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

گراچی میں جھلسا دینے والی گرمی کب ختم ہوگی؟

دوسری جانب کراچی میں جھلسا دینے والی گرمی کب ختم ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا محکمہ کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیشین گوئی کے مطابق بلوچستان میں شمال مغربی ہواؤں کے اثر میں نمایاں کمی پوتے ہی کراچی میں بھی موسم معمول کے مطابق آنا شروع ہوجائے گا۔

مزیدپڑھیں: کراچی کا موسم پھر تبدیل، دن میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان

تاہم سندھ کے دیگر علاقوں میں آئندہ دنوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔