Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی جامعات میں غزہ کے حامی مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، سیکڑوں گرفتار

طلبا کی پولیس سے جھڑپیں، یونیورسٹیاں بند
شائع 02 مئ 2024 08:44am

امریکہ میں بدھ کی رات پولیس نے کولمبیا یونیورسٹی اور سٹی کالج آف نیو یارک کے کیمپوں پر چھاپہ مار کر ڈاکٹرز اور کٹر اسرائیل مخالف اور غزہ کے حامیوں سمیت سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

مین ہٹن کے دونوں تعلیمی اداروں میں اسرائیل مخالف مظاہروں کے خلاف ردعمل میں 282 گرفتاریاں کی گئیں۔

نیویارک پولیس کے حکام نے بتایا کہ کولمبیا میں مظاہرین نے ایک تعلیمی عمارت میں توڑ پھوڑ کی تھی جبکہ کئی نے یونیورسٹی کیمپس میں ڈیرے ڈال رکھے تھے۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی، پولیس تعینات

پولیس کے مطابق کیمپس سے کم از کم 109 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر کو سٹی کالج کے شمال میں 20 بلاکس دور پر حراست میں لیا گیا۔

تقریباً دو ہفتے قبل کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس میں کئی مظاہرین خیمہ زن ہوگئے تھے، یونیوسٹی نے اسرائیل مخلاف مطاہروں پر کئی طلبا کو معطل بھی کردیا تھا۔

امریکا میں مسلم خواتین کا اسکارف زبردستی اتارنے کی ویڈیو وائرل

مظاہرین نے مطالبہ کیا تھا کہ معطل طالب عملوں کا داخلہ بحال کیا جائے اور گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائے، اور ان پر سے تمام چارجز ہٹائے جائیں، تاہم مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے، جس کے بعد مظاہرین نے یونیورسٹی کی ہیملٹن بلڈنگ پر دھاوا بول کر اس پر قبضہ کرلیا تھا۔

دوسری جانب لاس اینجلس میں بھی کلاسز مظاہرے کے باعث منسوخ ہوگئیں اور پولیس تعینات کرکے درجنوں طلبا گرفتار کرلیے گئے۔

وسکانسن یونیورسٹی میں بھی مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں اور فورڈھم کیمپ سے کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔

لاس اینجلس یونیورسٹی میں طلبا نے دوبارہ کیمپ قائم کرلیا۔

Israel Gaza War

US Universities Protest