Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات؛ لندن میئر شپ کیلیے صادق اور سوزن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ

پاکستانی نژاد صادق نژاد تیسری مدت کے لیے لیبرپارٹی کے امیدوار ہیں
شائع 02 مئ 2024 08:40am
—فائل فوٹو: پی اے
—فائل فوٹو: پی اے

برطانیہ میں آج بلدیاتی انتخابات ہوں گے جس میں اہم مقابلہ لندن میئرکی نشست پر ہوگا۔

پاکستانی نژاد لندن کے میئر صادق خان تیسری بار میئر کا انتخاب لڑیں گے جبکہ ان کے مقابلے میں سوزن ہال ہیں اور امکان ہے کہ دنوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

مزیدپڑھیں: نو منتخب لندن میئر صادق خان کے کیریئر پر ایک نظر

واضح رہے کہ صادق خان تیسری مدت کے لیے لیبرپارٹی کے امیدوار ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میئر کے الیکشن میں کُل 13امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ 107کونسلزکی 2ہزار600نشستوں پرکونسلرمنتخب ہوں گے۔

لندن اسمبلی کے25ارکان کےانتخاب کےلیےبھی ووٹ ڈالےجائیں گے۔

واضح رہے کہ صادق خان 2016 اور دوسری بار2021 میں میئرلندن منتخب ہوئے تھے اور اگر وہ اب الیکشن میں بھی لندن کے میئر منتخب ہوگئے تو وہ لندن کی میئر شپ تیسری بار سنبھالنے والے پہلے شخص ہوں گے۔