Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوران ملازمت زمین پر سونے والی کو فیس بک نے ملازمہ رکھ لیا

ایکس کی سابق ملازمہ فیس بک کے بانی کی تعریف کرنے لگیں
شائع 01 مئ 2024 08:03pm
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام

ویسے تو ملازمین اور اداروں سے متعلق ایسی کئی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی دلچسپی کا باعث بن جاتی ہیں، ایسا ہی کچھ ’ایکس‘ سابق ٹوئیٹر کے ملازمہ کے ساتھ ہوا ہے۔

ایکس کی سابق ملازمہ سینئر عہدے پر فائز تھیں اور سینئر افسر کے طور پر فرائض سرانجام دے ہی تھیں، انہیں اب فیس بک کی کمپنی میٹا نے ملازمت دے دی ہے۔

2022 میں سابق ایکس ملازم ایستھر کراؤفارڈ کی تصویر وائرل ہوئی تھی، جس میں ٹوئیٹر (ایکس) کے آفس کی زمین پر نیند پوری کر رہی تھیں، انہیں ادارے کی جانب سے گزشتہ سال مارچ میں فارغ کر دیا گیا تھا۔

تاہم اب ایک سال بعد کراؤفارڈ کو میٹا نے انسٹاگرام پر بطور ڈائریکٹر پراڈکٹ ملازمت پر رکھ لیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں اس خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے میسنجر ٹیم میں بطور ڈائریکٹر آف پراڈکٹ جوائن کر لیا ہے۔ میسجنگ نے سب کچھ تبدیل کر دیا ہے کہ ہم دوستوں، فیملی اور کاروبار سے جڑے ہیں، اور یہاں تک کہ اے آئی سے۔

کراؤفارڈ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کئی دیگر آپشز بھی دیکھے تاہم میٹا پہلی ترجیح تھا، کیونکہ مجھے اس بات کا جنون ہے کہ انسان کیسے ٹیکنالوجی سے جڑا ہے۔

جبکہ مارک زکربرگ سے متعلق کہنا تھا کہ اس کمپنی نے مجھے متاثر کیا ہے اور مارک زکربرگ کے وژن سے وہ متاثر ہوئی ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کرافورڈ ان ایگزیکٹوز میں سے ایک تھیں جو مائیکروبلاگنگ سائٹ کی سبسکرپشن سروس ٹویٹر بلیو کی انچارج تھیں۔

چونکہ وہ پلیٹ فارم کے نئے اہداف کے بارے میں معلومات کے ساتھ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو مسلسل اپ ڈیٹ کر رہی تھی، اس لیے بہت سے لوگوں نے اسے ایلون مسک کا وفادار کہا۔

ٹویٹر

فیس بک

meta

employee

hire