Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

موٹروے پر خواتین اور پولیس اہلکاروں کی لڑائی، ویڈیو سامنے آگئی

خاتون افسران سے بد تہذیبی سے پیش آئی اور موٹروے بلاک کرنے کی دھمکیاں دیتی رہی،ترجمان موٹروے پولیس
اپ ڈیٹ 01 مئ 2024 07:46pm

کلر کہار کے قریب موٹروے پر خاتون اور پولیس افسران کے درمیان لڑائی ہوئی، جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر کلر کہار کے قریب خاتون ڈرائیور کی موٹروے پولیس افسران سے بد تمیزی کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق خاتون ڈرائیور انتہائی لاپروائی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہی تھی، واقعہ آج کلر کہار کے قریب پیش ایا، خواتین ڈرائیور کو اوور اسپیڈنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر روکا گیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ خواتین موٹروے پولیس افسران سے بد تہذیبی سے پیش آئیں اور مسلسل موٹروے بلاک کرنے کی دھمکیاں دیتی رہیں۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ موٹروے پولیس افسران کے سمجھانے کے باوجود خواتین نے اپنا رویہ برقرار رکھا اور مسلسل مختلف قسم کے دباؤ ڈالتی رہی، خواتین ٹریفک وائلیشن پر جرمانے کیے بغیر وہاں سے چلی گئی۔

اسلام آباد: سفید کار پر ایف الیون جانیوالے 2 بھائی غائب، اغواء کا مقدمہ درج

دوسری جانب موٹروے پولیس نےمزید قانونی کاروائی کا آغازکردیا ہے۔

kallar kahar

women rudeness

moterway police

moterway police officer

misbehavior with moterway police