Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انسٹاگرام پر بحث ہاتھا پائی میں تبدیل، بھارتی لڑکیوں کی ایک دوسری پر تھپڑوں کی بارش

لڑکیوں کے جھگڑے کے موقع پر موجود دو پولیس اہلکار بھی خاموش تماشائی بن کر دیکھتے رہے
اپ ڈیٹ 01 مئ 2024 10:38pm

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہونے والی بحث ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی ۔ 4 لڑکیوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی ۔

بھارتی شہر نوئیڈا میں انسٹاگرام ریلز کا جنون بائیو ڈائیورسٹی پارک میں چار لڑکیوں کے درمیان تصادم کا باعث بنا۔ جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹ لی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چاروں لڑکیوں کے درمیان تصادم کی وجہ انسٹا گرام کا تبصرہ بنا ۔ فوٹیج میں دو گروپ میں تقسیم چار لڑکیوں کو ایک دوسرے کے بال کھینچتے اور ایک دوسرے کو تھپڑلگاتے دیکھا گیا ۔

جبکہ حیران کن طور پر لڑکیوں کے جھگڑے کے موقع پر موجود دو پولیس اہلکار بھی خاموش تماشائی بن کر دیکھتے رہے۔

Indian

Indian Media

fight