Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نشے میں دھت پائلٹ کی ہوائی جہاز اڑانے کی کوشش، انجام مہنگا پڑ گیا

پائلٹ کے کی غلطی سے مسافر رُل گئے
شائع 01 مئ 2024 05:30pm

ہوائی جہاز کے مسافروں کو تو اکثر جہاز سے اتارا جاتا رہتا ہے تاہم اب ایک ایسا واقعہ بھی پیش آیا ہے جہاں مسافر طیارے کے پائلٹ کو ہی جہاز سے اتار دیا گیا ہے۔

جاپانی ائیرلائن کے پائلٹ کو نشے کی حالت میں پرواز کے لیے قدم اٹھانا مہنگا پڑ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلاس سے توکیو جانے والی جاپانی ائیرلائن کی ۱۵۷ مسافروں والی پرواز کے پائلٹ کو نشے کی حالت میں اور غیر معمولی حرکت کرنے پر اسٹاف کو شک ہوا تھا جس کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ پائلٹ جہاز اڑانے کی حالت میں نہیں ہے۔

ٹیکساس کے مقامی ہوٹل میں پائلٹ کی جانب سے مختلف مہمانوں اور اسٹاف سے بدتمیزی کی جا رہی تھی تاہم ڈیپارچر ٹائم پر پائلٹ میں شراب کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

دوسری جانب ائیر لائن کی جانب سے بیان میں کہنا تھا کہ پائلٹ اس ہوائی جہاز کو اڑانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

جبکہ بروقت متبادل پائلٹ نہ ملنے کی وجہ سے پرواز کوکئی گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، سی بی ایس نیوز سے بات چیت میں مسافروں کا کہنا تھا پٹھان کہ ائیرلائن کی جانب سے وجہ بتاتے ہوئے کہا گیا تھا کہ فلائٹ منسوخ ہوگئی ہے کریو ممبر کی خرابی صحت کی وجہ سے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم پائلٹ نے کریو ممران کے ہمراہ ڈنر کیا تھا، مبینہ طور پر اسی دوران پائلٹ کی حالت خراب ہوئی۔

جبکہ ائیرلائن کی جانب جاری بیان میں کہنا تھا کہ ہم مسافروں سے معذرت خواہ ہیں، اس موقع کی سنجیدگی سے واقف ہیں، مزید دشواری کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب پائلٹ کے مشکوک رویے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی تھی جس نے پائلٹ کو گرفتار تو نہیں کیا البتہ تنبیہ ضرور کر دی۔

tokyo

alcohol

Pilot

DALLAS

japan air line