گرمی کی شدت میں اضافہ،برف کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں
شہر قائد میں جہاں گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے وہیں برف کی مانگ بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔
کراچی میں درجہ حرارت نے 35 کا ہندسہ کراس کیا تو برف کی مانگ بھی بڑھ گئی۔ کارخانہ مالکان نے برف کی طلب میں اضافہ دیکھتے ہوئے برف کی قیمتوں بڑھا دیں ہیں ۔
گرمی کی شدت میں اضافے سے لوگ ٹھنڈا پانی اور ٹھنڈے مشروبات میں برف کا استعمال زیادہ کرتے ہیں جس کے باعث برف کی طلب میں دوگنا اضافہ ہوجاتاہے، گرمی اور بجلی کے ستائے شہریوں کا کہنا ہے کہ گرم موسم اور بجلی نہ ہونے کے سبب گھر میں برف نہیں جمتی تو باہر سے لینا مجبوری ہے۔
جبکہ کارخانہ مالکان کا کہنا ہے کہ برف کی تیاری میں بجلی نہ ہونا تو معمول کی بات لیکن اب پانی بھی خرید کر استعمال کرنا پڑتا ہے جو قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے ۔
Comments are closed on this story.