Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھر سے نکل کر کام کرنے پر ٹک ٹاک بنتی ہے، مریم نواز کا جواب

جلاؤ گھیراؤ میں استعمال ہونے والے کنٹینر اب عوام کی خدمت کیلئے بروئے کار لائے جارہے ہیں، تقریب سے خطاب
شائع 01 مئ 2024 04:53pm

پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھ پر ٹک ٹاک بنوانے کا الزام بے بنیاد ہے۔ یہ کہنا غلط ہے کہ کیمرا ساتھ ساتھ رہتا ہے۔ بات یہ ہے کہ میں گھر سے نکل کر کام کرتی ہوں تو ٹک ٹاک بنتی ہے۔

فیلڈ اسپتالوں کے افتتاح کے موقع پر مریم نواز نے کہا کہ جو لوگ مجھ پر تنقید یا اعتراض کر رہے ہیں وہ اپنے کمفرٹ زون سے باہر آئیں، کام کریں تو ان کی بھی ٹک ٹاک بنے گی۔ نمایاں ہونے کے لیے باہر نکلنا پڑتا ہے، کام کرنا پڑتا ہے۔

فیلڈ اسپتالوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ ایک نامکمل ٹاسک تھا جسے صرف 6 ہفتوں میں مکمل کیا گیا ہے۔ فیلڈ اسپتال میں کلینک کی تمام سہولتیں موجود ہیں۔ یہ اسپتال پنجاب بھر میں پھیلیں گے۔

افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا یہ ایک ناممکن ٹاسک تھا جس کو 6 ہفتوں میں مکمل کیا گیا۔ فیلڈ ہسپتال میں ایک کلینک کی تمام سہولیات موجود ہیں ۔آج یہ تمام فیلڈ ہسپتال پنجاب میں پھیل جائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ کینٹرز کا استعمال پہلے جھلاؤ گھیراؤ کے لیے ہوتا تھا،اب یہ عوام کی خدمت کے لیے بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

Maryam Nawaz

TIK TOK TALK

COMFORT ZONE

FIELD HOSPITALS