Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا معروف بھارتی یوٹیوبر کی اہلیہ پاکستانی ہیں؟

دھروو راٹھی اور ان کی اہلیہ کا مسلمان ہونے کا دعویٰ
شائع 01 مئ 2024 04:30pm
تصویر بذریعہ: سوشل میڈیا
تصویر بذریعہ: سوشل میڈیا

بھارت میں ان دنوں یوٹیوبر دھروو راٹھی کافی مقبول ہو رہے ہیں، اگرچہ وہ مودی حکومت کے جرائم کو بے نقاب کر رہے ہیں، ساتھ ہی ان اپنی اہلیہ کی وجہ سے بھی وائرل ہوگئے ہیں۔

حال ہی میں ایک خبر کافی وائرل ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دھروو راٹھی کی اہلیہ کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ مسلمان ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مخالف یوٹیوبر کا اصل نام بدر الدین راشد لاہوری ہے جبکہ وہ پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئے ہیں۔

جبکہ مزید پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دھروو کی کرسچن اہلیہ جولی کا تعلق بھی پاکستان سے ہے اور ان اور ان کا مسلم نام ذلیخہ ہے یوٹیوبر اور ان کی اہلیہ مشہور گینگسٹر داؤد ابراہیم کے خفیہ بنگلوں میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں جہاں پاکستان ارمی انہیں وائی پلس اور زیڈ پلس سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے دھروو راٹھی نے اسے بے بنیاد اور پروپیگنڈہ قرار دے دیا ہے۔ یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ میں ۱۰۰ فیصد بھارتی ہوں اور میری اہلیہ ۱۰۰ فیصد جرمن شہری ہے۔

ساتھ ہی یوٹیوبر کا مزید کہنا تھا کہ میں جو ویڈیوز بناتا ہوں، اس کا ان لوگوں کے پاس سوائے جھوٹے دعوؤں کے کوئی جواب نہیں۔

جبکہ اہلیہ کو پروپگنڈہ میں شامل کرنے پر یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ آپ لوگ میری اہلیہ کو اس سب میں گھسیٹنے پر کتنا بے تاب ہیں۔ آپ ان کی آئی ٹی ٹیم کے ملازمین کے مورل اسٹینڈرڈ کو دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے الیکشن سے قبل دھروو راٹھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی کرپشن کے خلاف مؤثر ویڈیوز اپلوڈ کی ہیں، جس پر بی جے پی کی جانب سے یوٹیوبر کو پاکستانی اور کانگریس کا یار سے تشبیہہ دی جا رہی ہے۔

india

social media

Youtuber

BJP

dhruv rathee