Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

امریکی گلوکار جسٹن بیبر کی روتے ہوئے تصویر وائرل، کیا پھر پیار میں دھوکا مل گیا؟

گلوکار نے اہلیہ کے ہمراہ گزشتہ سال ستمبر میں ۵ ویں شادی کی سالگرہ منائی تھی
اپ ڈیٹ 01 مئ 2024 04:21pm
تصویر بذریعہ: سوشل میڈیا، دائیں طرف گلوکار کی جذباتی تصویر
تصویر بذریعہ: سوشل میڈیا، دائیں طرف گلوکار کی جذباتی تصویر

معروف امریکی گلوکار جسٹن بیبر جو کہ اپنے گانے کے باعث پاکستان میں بھی مقبول ہوگئے تھے، ان دنوں امریکی گلوکار اپنی سیلفی کے باعث مقبول ہو رہے ہیں۔

حال ہی میں جسٹن بیبر کی جانب سے ایک سیلفی تصویر اپلوڈ کی گئی تھی جس میں وہ روتے ہوئے دکھائی دیے ہیں۔

30 سالہ گلوکار کی تصویر پر مداح بھی تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں، جبکہ گلوکار کی ازدواجی زندگی پر بھی مداح سوالات اٹھا رہے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے تبصرہ کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر 27 سال اہلیہ ہیلے بیبر سے جسٹن بیبر کے تعلقات خراب ہوئے ہیں، جس کے باعث گلوکار نے جذباتی انداز میں تصویر اپلوڈ کی، جس میں وہ ٹوٹے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

تصویر بذریعہ: انسٹاگرام، جسٹن بیبر

تاہم ڈیلی میل کے مطابق ذرائع نے گلوکار کی ازدواجی زندگی سے متعلق منفی خبروں کی تردید کی ہے ساتھ ہی جسٹن بیبر کے پوسٹ کے حوالے سے وضاحت بھی کر دی ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق گلوکار مذہبی طور پر جذباتی انسان ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جسٹن بیبر کے آنسو ان کے چہرے پر بھی موجود ہیں، جبکہ ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جسٹس خدا کو یاد کر کے جذباتی ہو گئے ہیں اور اسی حوالے سے انہوں نے تصویر اپلوڈ کی۔

تاہم مداح کے چبتے سوالات اور تجسس اس تصویر کو مزید مشکوک بنا رہے ہیں کہ ممکنہ طور پر جسٹن اور ان کی اہلیہ کے درمیان تعلقات کچھ اچھے نہیں ہیں۔

قبل ازیں گلوکار اور ان کی اہلیہ نے گزشتہ سال ستمبر میں پانچویں شادی کی سالگرہ منائی تھی جبکہ دونوں مذہبی طور پر کافی فعال ہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں اپنی شادی کی وجہ بھی مذہبی عقیدے کو قرار دیتے ہیں۔

دوسری جانب اہلیہ کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے، ذرائع کے مطابق اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ مشکل حالات میں اپنے شوہر کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی۔

واضح رہے کہ شادی سے قبل جسٹن بیبر معروف گلوکارہ سیلینا گومز کے ساتھ دکھائی دیتے تھے، تاہم دونوں کے درمیان تعلقات خراب ہو گئے تھے، جس کے باعث گلوکار دماغی طور پر بھی متاثر ہوئے تھے۔

singer

social media

Justin Bieber

Post