Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوگل نے اسرائیل مخالف احتجاج دیکھنے والے ملازمین کو بھی نکال دیا

امریکی ادارے نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتلِ عام کے خلاف احتجاج پر 28 ملازمین کو برطرف کردیا تھا
شائع 01 مئ 2024 02:58pm

ذرائع نے بتایا ہے کہ متعدد افراد کو محض اس لیے برطرف کیا گیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں کیے جانے والے مظاہروں کے وقت وہاں موجود تھے۔

یاد رہے کہ غزہ میں قتلِ عام رکوانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی غرض سے گوگل کے درجنوں ملازمین نے مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ ایک ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کا معاہدہ Nimbus ختم کردیا جائے۔ انہوں نے گوگل کلاؤڈ کے سی ای او ٹامس کوریان کے دفتر کا گھیراؤ بھی کیا تھا۔

ادارے کی انتظامیہ نے یہ مطالبہ تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے 28 ملازمین کو برطرف کیا تھا اور ایک میمو کے ذریعے باقی تمام ملازمین کو غزہ کے معاملے میں احتجاج سے گریز کی ہدایت کی تھی۔

گوگل کے ملازمین کے احتجاج کے ساتھ ہی امریکا بھر کی جامعات میں بھی فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے شروع کیے۔ طلبہ نے فلسطینیوں کے قتلِ عام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالا جائے۔

GOOGLE EXPELLED SPACTATORS

UNCONCERNED EMPLOYEES

AINTI ISRAEL PROTESTS

DEMONSTRATIONS IN CAMPUSES