Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رات کے وقت نومولود بچوں کو کمرے میں اکیلے کیوں نہیں چھوڑنا چاہیے؟

نومولود بچے کے ساتھ جنات کی شرارت کیمرے میں محفوظ
شائع 01 مئ 2024 02:44pm
تصویر بذریعہ: سوشل میڈیا، اسکرین شاٹس
تصویر بذریعہ: سوشل میڈیا، اسکرین شاٹس

نومولود بچوں کی دیکھ بھال والدین کے لیے ایک بڑا چیلنج ہی سمجھا جاتا ہے تاہم مغربی سماج میں نومولود بچوں کے بھی الگ کمرے ہوتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ رات کے اندھیرے میں نومولود بچوں کے ساتھ کیا کچھ ہوتا ہو اس کا علم والدین کو نہیں ہو پاتا ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے جب ایک نومولود بچے کو مبینہ طور پر کسی چیز نے بیڈ کے نیچے کھینچ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹک ٹاک پر یہ ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں نومولود بچے کے کمرے میں موجود خفیہ کیمرے نے بچے کے ساتھ پیش آئے واقعے کو ریکارڈ کیا۔

اگرچہ واقعہ گزشتہ سال کا معلوم ہو رہا ہے تاہم وائرل ہے۔ نومولود کے والد جوش ڈین کی جانب سے اس واقعے کو آسیب زدہ اور جنات کی شرارت قرار دیا ہے۔

والدین کو اس واقعے کا علم اس وقت ہوا جب نومولود اکثر رات کو سوتے ہوئے روتے ہوئے اٹھ جایا کرتی تھی، جس کے بعد سیکیورٹی کیمرے نے اس راز سے پردہ اٹھایا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نومولود بیڈ کے نیچے کسی چیز کو تک رہی ہوتی ہے، گویا کوئی اسے اپنی جانب متوجہ کر رہی ہو۔ جس کے بعد نومولود جیسے ہی بیڈ کے نیچے کی طرف جاتا ہے تو مبینہ طور پر معلوم ہو رہا ہوتا ہے کہ کوئی اسے بیڈ کے نیچے گھسیٹ رہا ہے۔

ویڈیو شئیر کرتے ہوئے والد جوش ڈین کا مزید کہنا تھا کہ میری بیٹی کو بیڈ کے نیچے کسی نے کھینچا، اہلیہ کو لگا شاید نومولود خود بیڈ کے نیچے گئی، تاہم بیٹی کو کسی نے گھسیٹا تھا۔

اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے کوئی اسے محض اتفاق قرار دے رہا ہے تو کوئی اسے جنات کی شرارت قرار دے رہا ہے۔

اسی اثناء میں کچھ صارفین ایسے میں بھی ہیں جو اس بات پر حیران تھے کہ نومولود کو رات کے اندھیرے میں اکیلا سونے ہی کیوں دیا۔

social media

Ticktock

GHOST

toddler

paranormal