Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینٹورس مال پر حملے کا الزام، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف مقدمہ

ملزمان پہلے بھی ایسی کارروائی کرچکے ہیں، دفترپرقبضہ کرنے کی کوشش سیکیورٹی گارڈزنےناکام بنادیا، متن ایف آئی آر
اپ ڈیٹ 01 مئ 2024 11:09pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردارتنویرالیاس کیخلاف مسلح جتھے کے ہمراہ سینٹورس مال پرحملہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا

ایف آئی آرکرنل ٹیپوسلطان کی جانب سے درج کروائی گئی جس میں کہا گیا کہ اپنے سگے بھائی سردارراشد الیاس کوجان سے مانے کی دھمکیاں دی گئیں جبکہ دفتر کی سیکیورٹی پرموجود سیکورٹی اہلکاروں پر تشدد بھی کیا گیا۔

مزید پڑھین: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی نااہلی کے خلاف تیسری درخواست سماعت کے لئے مقرر

متن ایف آئی آر کے مطابق سردارتنویر الیاس نے ٹیپو سلطان پرفائرکردیا جومس ہوگیا، ملزمان پہلے بھی ایسی کارروائی کرچکے ہیں، دفترپرقبضہ کرنے کی کوشش سیکیورٹی گارڈزنےناکام بنادیا۔

ایف آئی آر کے مطابق سردارتنویرالیاس کا مسلح جتھہ 20سے25 افرادپرشامل تھا اور تنویرالیاس نے سینٹورس مال کےمرکزی دفاتراوردستاویزات پرقبضہ کرنےکی کوشش کی۔

ایف آئی آر میں سردارتنویرالیاس کے علاوہ دیگر ملزمان میں محمد علی، انیل سلطان، رضوان اوردیگر نامزد ہیں۔

تمام تر معاملے پر سابق معاون خصوصی سردارامتیازشاہین کی اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سردارتنویرالیاس پرسیاسی مقدمہ کیاگیاہے۔ جھوٹی ایف آئی آرکی تحقیق ہونی چاہیے ۔

سردارامتیازشاہین نے کہا کہ آئی جی سےدرخواست ہےملوث افسران کےخلاف کارروائی کی جائے، یہ سردارتنویرکاخاندانی مسئلہ ہےجسےسیاسی بنایاجارہاہے کشمیرکےسابق وزیراعظم پرجھوٹےالزامات لگائےگئےہیں، ایف آئی آرسےکشمیرکی عوام کی دل آزاری کی گئی ہے