Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، صوبے بھر کے ٹیوب ویلز سولر پر منتقل کرنے کا فیصلہ

ٹیوب ویلوں کی سولرپرمنتقلی سےکسانوں کی مددکی جائےگی
شائع 01 مئ 2024 02:04pm

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں موجود ٹیوب ویلوں کوسولرپرمنتقل کرانےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیوب ویلوں کی سولرپرمنتقلی سےکسانوں کی مددکی جائےگی، کسانوں کوسولرمنتقلی کےلیے12 ارب روپےدیئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ہرکسان اپنا ٹیوب ویل20کلوواٹ تک سولرپرمنتقل کرسکے گا جبکہ پنجاب حکومت فی ٹیوب ویل 50 فی صد تک سبسڈی دے گی جس کا مقصد کسانوں کی بجلی لاگت میں کمی لانا ہے۔

punjab

Kissan

Tube well