Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کے اختیارات کی مشیروں کو منتقلی پر وزیر قانون کی وضاحت

قانون کے تحت وزیراعظم نے اپنے تمام اختیارات چھوڑے ہیں، اعظم نذیر
شائع 01 مئ 2024 12:24pm
فوٹو۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔ اسکرین گریب

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کمشنر ان لینڈ ریونیو، جوڈیشل اور اکاؤنٹنگ ممبرز اب اوپن کمپیٹیشن کے ذریعے تعینات ہوں گے، قانون کے تحت وزیراعظم نے اپنے تمام اختیارات چھوڑے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں اعظم نذیر تارڑ نے مزید بتایا کہ ایک انڈیپنڈنٹ سلیکشن کمیٹی تعیناتی کرے گی تاکہ میرٹ کو برقرار رکھا جائے۔

واضح رہے کہ حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں پروفیشنلز کی تعیناتیوں کی تلاش میں ہیڈ ہنٹنگ فرمز کی خدمات حاصل کرنے کی پالیسی میں تر میم کردی ہے، جس کے بعد پروفیشنلز کی تلاش کیلئے ہیڈ ہنٹنگ فرمز کی خدمات حاصل کرنے کا اختیار وزارتوں اور ڈویژنز کو ہو گا۔

ذرائع نے بتایا کہ تر میم کی منظوری وفاقی کابینہ سے سرکیولیشن کے ذریعے لی گئی۔ جس کے بعد متعلقہ وزیر، مشیر یا وزیر مملکت کی منظوری سے فرم کی خدمات لی جاسکے گی ، ہیڈ ہنٹنگ فرم کی خدمات صرف مسابقتی عمل کے ذریعے حاصل کی جا سکیں گی۔

ٹیکس اصلاحات سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ نے ٹیکس اصلاحات سے متعلق پہلا قانون پاس کیا، اسٹے آرڈرز کے باعث 2700 ارب روپے کے محصولات رکے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ٹریبونلز اور اپیل کے نظام اور ریفرنس کے فیصلوں کے نظام اصلاحات کیں، ملکی مفاد اورملکی معیشت کو آگے بڑھانے کیلئے پارلیمنٹ سےمنظوری لی گئی۔

PM Shehbaz Sharif

Azam Nazeer Tarar

IMF Tax