Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مزدوروں کا عالمی دن لیکن مزدور چھٹی کے روز بھی کام کے منتظر

لاہورمیں بھی آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہاہے جہاں چھٹی کے روز بھی محنت مزدوری کرنے والے روزگارکی آس لیے سڑکوں...
شائع 01 مئ 2024 11:02am
How are working people celebrating their International Labor Day - Aaj News

لاہورمیں بھی آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہاہے جہاں چھٹی کے روز بھی محنت مزدوری کرنے والے روزگارکی آس لیے سڑکوں پر بیٹھے ہیں .کہتے ہیں کئی دن کام کے انتظار میں گزر جاتے ہیں گھر چلانا بہت مشکل ہوگیا۔

عالمی دن سے بےخبرسڑکوں پر بیٹھےراہ تکتا یہ ہےمزدورطبقہ ہے۔ لاہورکی بیشتر سڑکیں ایسے ہنرمند محنت کشوں سے بھری ہیں جو ملک کے مختلف اضلاع سے کام کی تلاش میں آتے تو ہیں مگر مزدوری نہ ملنے سے پریشان ہیں اور چھٹی کے روز بھی کام کے منتظر ہیں۔

80 سالہ میانوالی کا باریش بزرگ بھی انہی محنت کشوں میں سے ہے جو 45 سال سے لاہور میں کمائی کےلیے آیا ہے کہتا ہے ہردور کے حالات دیکھےمگر یہ وقت انتہائی کٹھن ہےگھریلو بجٹ چالانا ناممکن ہے۔

مزدوروں کے عالمی دن پر ملک بھر میں عام تعطیل ہےلیکن محنت کش مجبوریوں کے باعث اس چھٹی سےمحروم ہیں۔