Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

پاکستان چین کے قمری مشن چانگ ای سکس کا حصہ بن گیا
شائع 01 مئ 2024 07:55am
سیٹلائٹ آئی کیوب قمرکی لانچ کو ویب سائٹ سے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا، ڈاکٹر خرم خورشید۔۔۔۔ فوٹو: انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی
سیٹلائٹ آئی کیوب قمرکی لانچ کو ویب سائٹ سے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا، ڈاکٹر خرم خورشید۔۔۔۔ فوٹو: انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی

خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان نے اہم سنگ میل طے کرلیا، پاکستان چین کے قمری مشن چانگ ای سکس کا حصہ بن گیا

نیا مصنوعی سیارہ تیار کر لیا گیا ہے، مصنوعی سیارے کا وزن سات کلو گرام ہو گا جس میں دو آپٹیکل کیمرے نصب ہوں گے۔

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، یہ مشن تین مئی کو روانہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید کا کہنا ہے کہ تین مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجا جائےگا۔

مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا جائے گا، سیٹلائٹ آئی کیوب قمرکی لانچ کو ویب سائٹ سے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ چائنا اور سپارکو کے اشتراک سے تیارکیا گیا، چاند کی تصاویر بنانے کیلئے آئی کیوب قمر میں دو کیمرے نصب ہیں۔

پاکستان کا سیٹلائٹ مشن چاند کے مدارکے چکر کاٹے گا اور مشن سے لی جانے والی تصاویر تحقیقی مقاصد میں کام آئیں گی، چین کا سیٹلائٹ مشن چاند پر لینڈ کرے گا اور یہ مشن چاند کی مٹی جمع کرے گا۔

International Space Station

The Institute of Space Technology

Lunar mission iCube Q