Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی بیورو کریسی میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن افسران کے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے
شائع 30 اپريل 2024 10:12pm

وفاقی بیوروکریسی میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے۔

گریڈ 20 کے آفیسر محمد علی رندھاوا کی خدمات پنجاب حکومت سےواپس لے کر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

پاکستان پولیس گریڈ 20 کے آفیسر نعیم احمد شیخ کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کر دی گئی جبہک گریڈ 20 کے نعیم احمد شیخ نیشنل پولیس اکیڈمی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

پاکستان پولیس گریڈ 20 کے آفیسر محمد کاشف کی خدمات سندھ حکومت سے واپس لے لی گئیں اور ان کی خدمات نیشنل پولیس اکیڈمی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

درجنوں افسروں کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دینے کی تیاریاں

پاکستان پولیس گریڈ 20 کے آفیسرآغا محمد یوسف کی خدمات بلوچستان حکومت کےسپرد کی گئیں، آغا محمد یوسف اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں اوایس ڈی تقرری کے منتظر تھے۔

گریڈ 19 کے آفیسر طارق سلام ڈپٹی سیکریٹری داخلہ تعینات کردیے گئے جبکہ طارق سلام اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن افسران کے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے۔

پنجاب میں متعدد ڈپٹی کمشنر تبدیل

دوسری جانب پنجاب میں متعدد ڈپٹی کمشنر تبدیل کردیے گئے، ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) شعیب علی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات کردیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، علی اکبر کو ڈپٹی کمشنر بھکر تعینات کردیا گیا جبکہ صائمہ علی کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال تعینات کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ سیدہ رمالہ علی کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کردیا گیا۔

وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کردیے گئے

ڈپٹی کمشنر لیہ خالد پرویز کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، امیرہ بیدار کو ڈپٹی کمشنر لیہ تعینات کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر میانوالی سجاد احمد خان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، خالد جاوید گورائیہ کو ڈپٹی کمشنر میانوالی تعینات کردیا گیا۔

کیپٹن ریٹائرڈ فرخ عتیق خان کو ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ تعینات کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد ذیشان حنیف کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ محمد عمر شیر کو ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن وزیراعلیٰ تعینات کردیا گیا۔

اسلام آباد

Transfer and posting

bureaucracy

bureaucracy transfer and posting